پاک پتن میں بچوں کا جنسی استحصال جاری درندگی کے دو واقعات، 13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ، جبکہ دکاندار کی 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش
پاک پتن کے تھانہ فرید نگر کی حدود میں ننھا بچہ درندگی کا شکار ہوگیا، گھر سے سودا سلف لینے گئے 13 سالہ بچے کو اوباش نے ہوس کا نِشانہ بنا ڈالا، پولیس نے والد کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف مُقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاذ کردیا، دوسرا واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا جہاں دکاندار کی 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، دکان سے ٹافیاں خریدنے آئی بچی کے ساتھ دکاندار کی درندگی کی کوشش، پولیس نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا