این ڈی ایم اے نے 10 جولائی تک ملک بھرمیں شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ،، ندی نالوں اوردریاؤں میں طغیانی کا خطرہ

این ڈی ایم اے نے دس جولائی تک ملک بھرمیں شدید بارشوں اورسیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ،، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں ندی نالوں اوردریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔

دریائے چناب کے مرالہ اور قادرآباد مقامات پرکم درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے ۔ دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، پنجکوڑہ، چترال، ہنزہ، اوردیگرندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا ۔ شمال مشرقی پنجاب کے پیرپنجال سلسلے سے نکلنے والے نالوں میں طغیانی آئے گی ۔ آزاد کشمیرمیں دریائے جہلم اورمعاون نالوں میں سیلابی صورتحال ہوگی ۔۔ تمام متعلقہ ادارے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنایائیں ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں