اٹک ۔ تحصیل حضرو کے گاؤں شادی خان کے قریب دریائے سندھ میں بیلے میں 30 افراد پھنس گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر علی حسین کی قیادت میں موقع پر پہنچیں ۔ بہترین حکمت عملی کے تحت قلیل وقت میں تمام افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ تمام افراد کوبحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا گیا۔
