وادی نیلم میں گاڑی دریائے گاڑی دریائے میں گرنے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے ماں باپ اور بیٹیوں کے ایک ہی گھر سے 6 جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا

وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر گاڑی دریائے گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے ماں باپ اور بیٹیوں کو آبائی علاقہ ٹانڈا بوتھا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ایک ہی گھر سے 6 جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا رقت آمیز مناظر سے فضا بھی سوگوار ہوگئی ۔وادی نیلم میں چلہانہ کت مقام پر گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجہ میں ًمظفرآباد کے نواحی علاقہ ٹانڈا بوتھا سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کی پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے حادثہ کے نتیجہ میں امیرخان اسکی اہلیہ گلشن بی بی انکی دو بیٹیاں مشعل بی بی اور نائمہ کے علاوہ سندس اور حلیمہ بشیر موقع پر جاں بحق ہوگئیں تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں