فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی
کروڑوں روپے کے فراڈ اور کرپشن میں ملوث سابق سی ای او سمیت 3 افسران گرفتار
گرفتار ملزمان میں سید نجم سعید ، محمد زبیر حسین اور مہر النساء شامل
گرفتار ملزمان ریلوے کنسٹریکشن پاکسان لمیٹڈ میں تعینات تھے
ملزم سید نجم سعید ریل کاپ (RAILCOP) اسلام آباد میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ، محمد زبیر حسین بطور کنٹرولر فنانس اینڈ اکاؤنٹس اور مہر النساء بطور ڈائریکٹر کمرشل اینڈ مارکیٹنگ تعینات رہے ہیں
گرفتار ملزمان نے مبینہ طور پر ملزم عرفان حمید خان (چیئرمین انڈس ویلی انڈسٹریل جنکشن – IVIJ) کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے مختلف سرکاری ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز میں جعلی بینک گارنٹیز جمع کروائی
ملزم نے ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے نجی بینکوں کی 14 جعلی بینک گارنٹیز تیار کیں
مذکورہ جعلی بینک گارنٹیز کی مجموعی مالیت 1 ارب 16 کروڑ 73 لاکھ 1 ہزار 905 روپے تھی۔
مذکورہ خرد برد کے ذریعے نجی کمپنی نے ریل کاپ اسلام آباد سے 16 کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد بطور کمیشن وصول کیے۔
مذکورہ بدعنوانی سے قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا۔
گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا
ملزمان کے ساتھ شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں
ترجمان ایف آئی اے