لاہور: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر گرفتار، “میرے باپ کی بھی توبہ!”
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو سی سی ڈی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے وقت کاشف ضمیر نے کہا: “میرے باپ کی بھی توبہ، آئندہ کچھ نہیں کروں گا!”
کاشف ضمیر کی سوشل میڈیا پر باوردی مسلح گارڈز کے ساتھ ویڈیوز گزشتہ کئی دنوں سے وائرل ہو رہی تھیں۔ پولیس نے ان ویڈیوز کا نوٹس لیتے ہوئے اسلحہ کی نمائش اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ سی سی ڈی میں درج مقدمے کے بعد، پولیس نے کاشف ضمیر کے 13 سیکیورٹی گارڈز کو بھی گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔