گورنر فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کی ملاقات اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان

نیوز ٹکرز
30 جون 2025

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا

گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا

گورنر کا دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان

گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی

گورنر کا محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بجھوانے کا بھی اعلان

مقامی بہادر نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچائی، فیصل کریم کنڈی

مقامی نوجوانوں کی یہ بہادری اور انسانی امداد کا جزبہ قابل تعریف ہے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا کی چئیرمین ہلال احمر کو سوات آفس کو ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کیلئے مزید مستحکم کرنیکی ہدایت

گورنر کی ہلال احمر سوات آفس کو دستیاب ایمبولینسز کیساتھ کشتی لگانے کی بھی ہدایت

ہلال احمر سوات ایمبولینسز کیساتھ کشتی لگا کر ہنگامی صورتحال میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بروقت ریسیکیو کر سکتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں