ملتان میں سمٹ فور ایکس اسکینڈل میں بڑی پیش رفت,این سی سی آئی اے نے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا,ملزمان نے جنوبی پنجاب میں بیس ارب روپے سے زائد مالیت کا آن لائن فراڈ کیا
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے اربوں روپے مالیت کا فراڈ کرنے والے ملزمان سمٹ فور ایکس کے سی ای او سمر عباس تمگر اور ساتھی کو حراست میں لے لیا,گرفتار ملزمان کا تعلق لیہ سے ہے دونوں ملزمان ایک سال سے مفرور تھے,ملزمان نے جنوبی پنجاب کے شہریوں سے تقریبا بیس ارب روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ کیا,این سی سی آئی اے ملتان میں اس اسکینڈل بارے درجنوں انکوائریاں درج ہیں جبکہ فراڈ میں ملوث ایک ملزم عبد الحئی کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں,سمر عباس نے عوام کو سرمایہ کاری کے جھوٹے خواب دیکھائے ملزمان جعلی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام سے اربوں روپے لوٹ چکے ہیں