ژوب میں ملتان کی فیملی کو سیرو تفریح کا شوق موت کی وادی میں لے گیا تین بہنیں اور ننھی بھانجی سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیر و تفریح کی خواہش موت کا پیغام لے آئی,ملتان کی ایک ہی فیملی کی تین بہنیں اور ننھی بھانجی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئیں,میتیں آبائی علاقے پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی,نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا,

قدرت کے حسین مناظر دیکھنے کا شوق,ایک فیملی کے لیے زندگی کا آخری سفر ثابت ہوا,ملتان سے تعلق رکھنے والی فیملی ژوب کے پہاڑی علاقوں میں سیر و تفریح کے لیے پہنچی لیکن وہاں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا

تین بہنیں امبرین,شمیم,نمرہ اور انکی معصوم ننھی بھانجی رامین پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں اور زندگی کی بازی ہار گئیں,ریسکیو ٹیموں کی مدد سے لاشیں نکالی گئیں اور آبائی شہر ملتان روانہ کی گئیں

میتیں جب گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا,بھائی,بہنیں اور دیگر عزیز و اقارب غم سے نڈھال جبکہ پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا,نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں