اوکاڑہ میں دو حقیقی چچاؤں کی طرف سے 14 سالہ بھتیجی کے ساتھ زیادتی لڑکی چار ماہ کی حاملہ ہو گئی 2 ملزم گرفتار

تھانہ اے ڈویژن کی حدود قاری کالونی میں دو حقیقی چچاؤں کی طرف سے 14 سالہ بھتیجی کے ساتھ زیادتی لڑکی چار ماہ کی حاملہ ہو گئی ڈسٹرک ہسپتال میں طبی معانہ کے دوران انکشاف پولیس نے اطلاع ملتے ہی چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا مقدمہ کے لیے کاروائی کا اغاز

تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ کی حدود قاری کالونی میں دوحقیقی چچاؤں کی 14 سالہ بھتیجی کے ساتھ زیادتی ملزمان کی طرف سے کی جانے والی زیادتی کی وجہ سے لڑکی چار ماہ کی حاملہ ہو گئی پیٹ میں تکلیف پر متاثرہ لڑکی کو ورثہ کی طرف سے طبی معائنہ کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہسپتال لایا گیا اس دوران انکشاف ہوا کہ بچی چار ماہ کی حاملہ ہے تھانہ اے ڈویژن پولیس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئی اس واقعہ پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا نوٹس ملزمان کی فوری گرفتاری کا پولیس کو ٹارگٹ دیا پولیس نے چھاپے مار تے ہوے دونوں ملزمان رفیق اور شفیق کو گرفتار کر لیا دونوں ملزمان جو کہ متاثرہ لڑکی کے حقیقی چچا ہیں اور وہ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے متاثرہ بچی کو تمام قانونی و طبی سہولیات فراہم کروانے کی پولیس کو ہدایت جاری کر دی اس سلسلہ میں بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جب کہ متاثرہ بچی کی طرف سے اس کے والد نے قانونی کاروائی کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی پولیس کے سپرد کی جائے گی ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے مطابق ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں