ڈی آئی خان سے ٹانک جاتے ہوئے تین سرکاری افسران لاپتہ ہو گئے ۔ ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسر ٹانک اپنے دیگر دو ملازمین اور گاڑی سمیت لاپتہ ہوئے ہیں
پولیس ذرائع کے مطابق نوید ظفر خان (ڈی اے او) دو دیگر سرکاری ملازمیں سمیت ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب سے لاپتہ ہوئے۔ یہ ملازمین ڈی آئی خان سے ٹانک ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے۔ نوید ظفر خان کا موبائل فون بند آ رہا ہے ، وہ ٹانک آفس بھی نہیں پہنچے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نوید ظفر خان دیگر ساتھیوں کے ساتھ کار میں ٹانک آفس جارہے تھے۔ پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے حکام موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کر رہے ہیں ۔