وزیرآباد میں گھر میں مقیم اوباش بھتیجے نے چچی کی طرف سے سرزنش کے بعد نارضہوکر کلہاڑی کے وار کر کے حقیقی چچا اور چچی کو قتل کر دیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب

وزیرآباد کی تحصیل علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں مدرسہ چٹھہ میں بھتیجے نے کلہاڑی کے وار کر کے حقیقی چچا اور چچی کو قتل کر دیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس تھانہ علی پورچٹھہ نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تحصیل علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں مدرسہ چٹھہ کے رہائشی قمر زمان کا 20 سالہ بھتیجا محمد کیف کچھ عرصہ سے نواحی علاقے نوکھر سے آ کر اپنے چچا کے گھر میں رہائش پزیر تھا، ملزم کا چال چلن درست نہ ہونے کے باعث اس کی چچی شازیہ بی بی نے اس کی سرزنش کی اور کہا کہ ہمارے گھر سے چلے جاؤ، جس پر ملزم کیف نے طیش میں آ کر کلہاڑیوں کے وار سے اپنے چچا اور چچی پر حملہ کر دیا اور پے در پے وار کر کے دونوں کو شدید زخمی کر دیا، شازیہ بی بی موقع پر ہی جبکہ قمر زمان ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گیا، مقتولین پانچ بچوں کے والدین تھے، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے نعشیں سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں