اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی بی ایس آنرز کی طالبہ کو ہراساں کرنے والا وزیٹنگ لیکچرر گرفتار اپنے واٹس ایپ نمبر سے خاتون سے وٹس ایپ پر رابطہ کیا کہ آپ مجھے ملیں ورنہ میں آپ کو فیل کر دونگا
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی بی ایس آنرز کی طالبہ کو وزیٹنگ لیکچرار کے ہراسمنٹ کرنے کا معاملہ
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد حسن اقبال کا سخت نوٹس*
مسمی احمد محمودسکنہ عقب خرم پٹرول پمپ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی بطورویزٹنگ لیکچرار انگش تعینات ہے،
تقریبا 2 ماہ قبل مسمی احمد محمود نے اپنے واٹس ایپ نمبر سے مسماۃ مریم مرتضٰی سے وٹس ایپ پر رابطہ کیا کہ آپ مجھے ملیں ورنہ میں آپ کو فیل کر دونگا،
ملزم مذکور کے باربار بلانے اور فیل کرنے کی دھمکیاں دینے پر مسماۃ مریم مرتضٰی مورخہ 23.06.25کو اس کے گھر گئی،
ملزم نے مسماۃ مریم کو گھر بلا کر حراساں کیا اور 50ہزار روپے بھتہ بھی طلب کیا،
مسماۃ مریم مرتضٰی کی درخواست پر وزٹنگ لیکچرار احمد محمود کے خلاف تھانہ بغداد الجدید نے فوراً کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا،
تھانہ بغدداد الجدید پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو گرفتار کرلیا،
گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے،
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،
قانونی تقاضے پورے کرتے ہوے ملزم کو ہرصورت قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی فوری طور پر داخلہ بین کر کے کاروائی کا آ غا ز کر دیا