راولپنڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے قتل ہونے والے تاجر عقید عباسی کے قتل کا مقدمہ درج مقدمہ مقتول بھائی خلیل عباسی کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت درج

راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے قتل ہونے والے تاجر عقید عباسی کے قتل کا مقدمہ درج مقدمہ مقتول عقید عباسی کے بھائی خلیل عباسی کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا

راولپنڈی تھانہ صادق آباد میں درج ہونے والے مقدمے کے اندراج کے مطابق مدعی نے بتایا کہ اپنے بھائی کے ساتھ کاروباری معاملات پر بات چیت کر رہا تھا کہ ایک شخص خاتون کے ہمراہ دکان میں داخل ہوا،ملزم نے سونے کی انگوٹھیاں چیک کرنے کے بہانے جیب میں ڈال لی، مقتول نے ملزم سے انگوٹھیاں واپس لینے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے عقید عباسی شدید زخمی ہوئی جو بعدازاں دم توڑ گئے، مقدمہ کے اندراج کے مطابق ملزم دکان کا شیشہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش کے دوران شدید زخمی ہوا، ملزم عمران کو دیگر دکانداروں کی مدد سے موقع پر پکڑ لیا، ملزم کے ہمراہ آنے والی خاتون موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی، ملزم نے ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کر کے حقیقی بھائی عقید عباسی کو قتل کر کے سخت زیادتی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں