راولپنڈی سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے ضمانت بعد از گرفتاری درخواست سیشن عدالت میں دائر

راولپنڈی سابق سینیٹر چوہدری تنویر نے ضمانت بعد از گرفتاری درخواست دائر کر دی چوہدری تنویر نے درخواست اپنے وکلاء کے ذریعے سیشن عدالت میں دائر کی گئ عدالت نے فریقین اور تفتیشی افسر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات من گھڑت ہیں، استغاثہ کے پاس کوئی شواہد نہیں،تفتیش کا دوبارہ آغاز کر کے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، درخواست گزار نے پشاور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت 17 جون تک حاصل کی، درخواست گزار کو گرفتار کر کے آر آئی سی منتقل کیا گیا، درخواست میں کہا گیا کہ مقدمے کے دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی منظور ہو چکی ہیں،مدعی مقدمہ نے پولیس کی ملی بھگت سے گواہان کو کھڑا کیا، اصل حقائق کے لیے بیان حلفی پولیس کو جمع کروایا جسے قبول نہیں کیا گیا، درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار عارضہ قلب میں مبتلا اور آر آئی سی میں زیر علاج ہے، جیل حکام کے پاس ضروری اور طبعی سہولیات بھی موجود نہیں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر کے درخواست گزار کو ضمانت پر رہا کیا جائے، ایڈیشنل سیشن جج ماجد حسین گادھی نے تفتیشی افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کر لیایاد رہے کہ چوہدری تنویر کو سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان قتل کیس میں 17 جون کو گرفتار کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں