ملتان میں 15روز قبل گھر سے لاپتہ ہونیوالی شادی شدہ خاتون کی لاش کنوئیں سے برآمد

راجہ رام میں 15روز قبل گھر سے لاپتہ ہونیوالی شادی شدہ خاتون کی لاش کنوئیں سے برآمد ریسیکو نے لاش کو نکال کر ورثا کے حوالے کردیا تھانہ راجہ رام پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے

شجاع آباد راجہ رام مقیم پور کے رہائشی ارشد کی 30سالہ بیوی ثناء کنول جوکہ گزشتہ 15روز سے گھر سے لاپتہ تھی جس کو ورثا نے ہر جگہ تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا گزشتہ روز لاپتہ ثناء کنول کی لاش50فٹ گہرے کنوئیں سے ملی جس کو ریسیکو نے لاش کنوئیں سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا اطلاع پر تھانہ راجہ رام پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں