عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹنے لگے۔ پولیس میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر پولیس اہلکار نے لڑکی سے 5 لاکھ روپے لوٹ لئے مقدمہ درج

عوام کے محافظ ہی عوام کو لوٹنے لگے۔۔۔ محکمہ پولیس میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر پولیس اہلکار نے لڑکی سے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا….

پولیس کی طرف سے درج کی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی سرکاری گیمز میں شرکت کیلئے ننکانہ سے لاہور آئی تھی، پولیس اہلکار اسد اورسمیرا نے متاثرہ لڑکی کو محکمے میں نوکری کا جھانسہ دیا،ملزمان جعلیف یونیفارم پہنا کر لڑکی سے 1 ماہ تک سیکورٹی ڈیوٹی کرواتے رہے،پولیس نے متاثرہ لڑکی اقصی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،خاتون کانسٹیبل سمیرا اور اسد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں