ریلوے اسٹیشن خانیوال کے قریب ریلوے حکام کی غفلت کے باعث دو مسافر ٹرینوں موسی پاک اور عوام ایکسپریس سگنلز پر لگی لوہے کی سیڑھی کے ساتھ ٹکرانے کے باعث 17 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے
خانیوال موسی ورک کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ٹرین اور کراچی سے لاہور جانے والی عوام ایکسپریس ریلوے حکام کی غفلت کے باعث ریلوے لائن کے قریب لگے سگنلز کے ساتھ لگی لوہے کی سیڑھی کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے باعث ٹرینوں کے دروازوں میں کھڑے 17 مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریلوے اسٹیشن خانیوال پر خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ریلوے ایس ٹی اور ایک مسافر خاتون سمیت دو افراد جان بحق ہو گئے تھے اس واقعہ پر ریلوے وزیر حنیف عباسی سی او ریلوے عامر بلوچ اور ڈی ایس ریلوے شیخ امتیاز سمیت دیگر افسران نے ریلوے اسٹیشن خانیوال پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا تھا مگر اج تک ذمہ داران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی اگر ان واقعات پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاتی تو بار بار اس قسم کے حادثات رونما نہ ہوتے ائے دن کے حادثات ریلوے کی محکمہ ریلوے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں