میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں *2 ارب* مالیت کی ریکوری ۔۔۔

میگا کرپشن سکینڈل میں نیب لاہور کی رواں سال کی بڑی ریکوری۔۔۔

لاہور: پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ،شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف کرپشن تحقیقات میں *2 ارب* مالیت کی ریکوری ۔۔۔

لاہور: ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے ابتک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس پنجاب کے حوالہ کیا: نیب لاہور

لاہور: نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شیخوپورہ کےافسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر 5 ارب مالیت کے بوگس چیکس اجراء کی تحقیقات جاری ہیں: نیب لاہور

لاہور: پلی بارگین کے تحت تاحال 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جسکی پہلی قسط قومی خزانہ کی نظر کردی گئی ہے: ڈی جی نیب لاہور

لاہور: ملزمان کیخلاف کرپشن شکایات پر ستمبر 2024 میں انکوائری کا آغاز ہوا: غلام صفدر شاہ

لاہور: نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں ملزمان سے 2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی: غلام صفدر شاہ

لاہور: نیب لاہور انویسٹی گیشن ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے: ڈی جی نیب لاہور

لاہور: مذکورہ سکینڈل میں دیگر ملزمان کیخلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں: ڈی جی نیب لاہور

لاہور: نیب کی اولین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے: ڈی جی نیب

لاہور: چیئرمین نیب کی واضح ہدایات ہیں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے: غلام صفدر شاہ

لاہور: متاثرین کی ریکوری کیلئے کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جائیدادوں کی فروخت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے: ڈی جی نیب

لاہور:آج ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جائیدادوں کا نیلام عام کیا جا رہا ہے: نیب لاہور

لاہور: دیگر اضلاع میں بھی شیڈول کیمطابق نیلامی منعقد کروائی جارہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریکوری ممکن بنائی جائے: ڈی جی نیب لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں