شجاع آباد کے علاقے میں سسرالیوں نے فائرنگ کرکے بہو کو قتل کر دیا پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا ہے خاتون کی شناخت 21سالہ سدرہ کے نام سے ہوئی ہے
شجاع آباد کے علاقے کھاکھی پنجانی میں دو سال قبل سدرہ کی شادی عمران سے ہوئی سسرالیوں نے شادی کے بعد سدرہ پر تشدد کرنا شروع کردیا تھا سدرہ کا شوہر روز گار کے سلسلے میں دوبئی چلا گیا سدرہ کے سسر خلیل احمد دیور سلمان عرفان ساس کلثوم نے فائرنگ کرکے سدرہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ صدر پولیس لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی سسرالیوں کے ہاتھوں سدرہ کے قتل سے علاقے بھر میں شدید خوف ہراس پھیل گیا