ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اشگ آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی
پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 107 مسافر آج صبح 3 بجے بحفاظت وطن پہنچے
ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے شہر اشگ آباد پہنچے۔
اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی
مسافروں نے حکومت اور پی آئی اے کے بروقت اقدام کو سراہا اور قابل تحسین قرار دیا۔
مشکل گھڑی میں ملکی مفادات کی خاطر قومی ایئرلائن کا اپنی خدمات فراہم کرنا ہماری دہائیوں پر مشتمل روایات کا تسلسل ہے ترجمان پی آئی اے