علی پورچٹھہ کے نواحی گاؤں نوئیں والہ چٹھہ میں چند روز قبل غیر قانونی پٹرول ایجنسی پر آگ لگنے کے واقعہ کے مذید 5 زخمی جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی،

علی پورچٹھہ کے نواحی گاؤں نوئیں والہ چٹھہ میں چند روز قبل غیر قانونی پٹرول ایجنسی پر آگ لگنے کے واقعہ کے مذید 5 زخمی جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی،
11 جون کی دوپہر کو علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں نوئیں والا چٹھہ میں واقعہ ایک غیر قانونی پٹرول ایجنسی کی ٹینکی اس وقت ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جب ایک بڑے آئل ٹینکر سے ٹینکی میں پٹرول کی منتقلی کی جا رہی تھی، ٹینکی میں آگ بھڑکتے ہی ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر کو بھگا کر دور لے گیا تاہم آگ کی زد میں آ کر دکاندار سمیت عام شہری بھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے کھاریاں برن سنٹر، لاہور اور گوجرانوالہ منتقل کیا گیا، دو زخمی 48 سالہ محمد ریاض اور 31 سالہ اویس دو روز قبل جبکہ 5 زخمی 32 سالہ عامر، 40 سالہ سرفراز، 15 سالہ منیب، 38 سالہ انصر اور 37 سالہ محمد سلیم آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 4 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں