حاصل پور کے وہاڑی روڈ، ہیڈ اسلام کے قریب دل خراش واقعہ جہاں ایک تیز رفتار اور بے قابو ٹرالر نے سڑک کنارے موجود مال مویشیوں کے ریوڑ کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں 45 بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں، جبکہ 30 کے قریب زخمی ہوئیں ریوڑ کا مالک، جو کہ تحصیل مروٹ کا رہائشی ہے، عرصہ دراز سے مال مویشی پال کر اپنی روزی روٹی کما رہا تھا۔ اچانک پیش آنے والے اس سانحے نے اس کی زندگی بھر کی جمع پونجی اور ذریعہ معاش چھین لیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر اور ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ متاثرہ شخص نے حکومتِ پنجاب سے فوری امداد، نقصان کے ازالے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب اہلِ علاقہ نے بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہاڑی روڈ پر ٹریفک کنٹرول کے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے دردناک حادثات سے بچا جا سکے
