حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ دس سالہ بچہ جاں بحق 3 افراد زخمی

حیدرآباد میں اسلام آباد پھاٹک کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ سے دس سالہ بچہ جاں بحق
حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہائشی علاقوں میں گیس سلنڈر فلنگ کی دکانوں پر پابندی کے باوجود شہر کے مختلف مقامات پر دھڑلے سے یہ کاروبار جاری ہے گذشتہ سال پریٹ آباد گیس سلنڈر سانحہ میں 29 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد رہائشی علاقوں میں گیس سلنڈر کی دکانوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے احکامات کچھ ہی دنوں میں ہوا میں اڑا دیئے گئے تھے آج اسلام آباد پھاٹک کے قریب گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکہ سے دس سالہ بچہ عامر جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمی افراد کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں