حاصل پور میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس برآمد کر کے ضبط

حاصل پور میں نان ٹیکس پیڈ سگریٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی انفورسمنٹ ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹس برآمد کر کے ضبط کر لیے کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں مختلف گوداموں اور ویئر ہاؤسز کو چیک کیا گیا۔ نان ٹیکس شدہ سگریٹس کو خواتین کی چوڑیوں والے ڈبوں کے پیچھے نہایت مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ ٹیم نے جوس کے ایک ویئر ہاؤس اور فتح جناح کالونی میں دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے ایف بی آر حکام کے مطابق ٹیکس چوری قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، جو کرپشن کے زمرے میں آتی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی کاروبار کی نشاندہی کریں، ٹیکس چوری میں ملوث عناصر کا سوشل اور قانونی بائیکاٹ کریں مزید کہا گیا کہ ٹیکس چوری نہ صرف معیشت کے لیے زہر قاتل ہے بلکہ یہ معاشرتی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ایف بی آر کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہےنہ خود ٹیکس چوری کریں، نہ کسی کو کرنے دیں، اور نہ ہی چوری شدہ مال خریدیں قانون نافذ کرنے والے ادارے آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ ٹیکس نظام کو شفاف اور مستحکم بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں