اسلام آباد – غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا معاملہ وزرات داخلہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پروگرام (IFRP) کے تحت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو ان کے ممالک میں واپس بھیجا جا رہا ہے، 1 اپریل 2025 سے اب تک 216,103 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے اور یہ مہم جاری ہے
وزرات داخلہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کے ساتھ ساتھ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا آغاز 1 اپریل 2025 سے ہوا،1 اپریل 2025 سے اب تک 216,103 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے اور یہ مہم جاری ہے، جبکہ اکتوبر 2023 سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پروگرام کے تحت اب تک 1,102,441 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، وزارت داخلہ ترجمان نے بتایا کہ افغان شہریوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو ایک بار پھر آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، اپنے ممالک واپس جانے والوں خصوصا خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ با عزت برتاو کو یقینی بنایا جا رہا ہے، واپس جانے والے غیر ملکیوں کے لیے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی موجود ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق وہ عناصر جو وطن واپسی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں یا وہ لوگ جو غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملازمت میں توسیع، کرائے پر جگہ و ہوٹلوں میں رہائش فراہم کرنے یا ان کے ساتھ کاروبار کرنے میں ملوث پائے گئے، ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا