فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ بھائی والا میں میاں بیوی نے ٹرین تلے آکر خودکشی کر لی،
پولیس ذرائع کے مطابق متوفی ساجد پاور لومز پر کام کرتا تھا اور ڈھائی ماہ قبل اسکی رضیہ سے شادی ہوئی تھی،، ساجد ہنی مون پر جانے کیلئے اپنے بھائی سے پیسے مانگتا تھا۔ اور بھائی کی جانب سے پیسے نا دینے پر ساجد نے اپنی بیوی کے ہمراہ ٹرین کی پٹڑی پر لیٹ کر خودکشی کر لی، پولیس نے دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔