راول ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوانوں کے ڈوبنے کا معاملہ
دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے، ضلعی انتظامیہ
پابندی کی خلاف ورزی پر متعدد بار گرفتاریاں بھی کی گئیں، ضلعی انتظامیہ
عید سے قبل بھی متعدد بار شہریوں کو پابندی سے آگاہ کیا گیا، ضلعی انتظامیہ
کل کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ
واقعہ میں تین نوجوان نہانے کی غرض سے راول ڈیم میں کودے، ضلعی انتظامیہ
ڈوبنے کے واقعہ میں تینوں جوان جان کی بازی ہار گئے، ضلعی انتظامیہ
ایک نوجوان کو مردہ حالت میں نکالا گیا، ضلعی انتظامیہ
دو نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں نکالا جو جانبر نہ ہوسکے، ضلعی انتظامیہ
تحقیقات کے بعد ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے گا، ضلعی انتظامیہ
شہریوں سے التماس ہے کہ راول ڈیم میں نہانے کی پابندی پر عمل درآمد کریں، ضلعی انتظامیہ کی اپیل
عید کے موقع پر دریاوں میں نہاتے ہوئے تین نوجوان بے رحم موجوں کی نظر ہوگئے لاشوں کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر واٹر سرچ آپریشن جاری ہے
عید کے موقع پر سخت گرمی سے تنگ شہریوں نے نہروں اور دریاوں کارخ کیاترئی کے مقام پر پہلا واقعہ سامنے آیا نوجوان پانی میں ڈوب گیا جنہیں بچانے کیلئے موقع پر موجود لوگوں نے کوشش کی مگر نوجوان لاپتہ ہوگیا دوسرا واقعہ ٹنڈیل کے مقام پرپیش آیا جہاں پر بھی نوجوان پانی کے بے رحم موجوں نے نگل لیا تیسرا واقعہ جالہ وانان کے مقام پر پیش آیاجہاں عبدالعزیز نامی نوجوان دوستوں کے ساتھ پانی میں نہارہاتھا کہ اس دوران وہ بھی ڈوب گیا لاشوں کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر واٹرسرچ آپریشن جاری ہے تاہم پانی کے بہاوں میں اضافے کے سبب تلاشی آپریشن میں رضاکاروں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے دوسری جانب عید سے قبل ہی نہروں اور دریاوں میں نہانے پر دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے باوجود شہری بلاخوف دریاوں کا رخ کررہے ہیں۔
ہری پور ۔تربیلہ جھیل اور خان پور ڈیم پر نہاتے ہوۓ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے 40 افراد کو گرفتار کر لیا
ہری پور ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تربیلہ جھیل خان پور ڈیم اور نہر پر نہانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی
ہری پور تربیلہ جھیل اور نوری ابشار پر گزشتہ روز پانچ افراد کے ڈوب جانے کے بعد کاروائی عمل میں لائی گی
ادریائے سندھ شادی خان کے مقام پر 15 سالہ لڑکا ڈوب گیا تفصیلات کے مطابق حضرو کے گاوں شادی خان میں دریائے سندھ میں ویسہ گاوں کا رہائشی 15 سالہ مصور ولد ثاقب نہاتے ہوئے ڈوب گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی۔