ڈیرہ غازی خان میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہ گیر سات سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا
پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن کے بالمقابل صدیق آباد کالونی میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے پکڑے جانے کے خوف سے موقع پر موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے راہ گیر سات سالہ بچہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا اور اہسپتال لیے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا واقعہ کے بعد مقتول کے ورثاء اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا اور اہسپتال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی