مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پاکستان معاشی استحکام حاصل کر چکا ہے ، میاں نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور سربراہی میں حکومت نے اہم فیصلے لیے۔

مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ، بانی چیئرمین اگر کوئی سیاسی تحریک شروع کریں گے تو صرف اپنے کارکنان کو مشکلات میں ڈالیں گے ، مسلم لیگ ن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے میں سنجیدہ ہے.

مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پاکستان معاشی استحکام حاصل کر چکا ہے ، میاں نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور سربراہی میں حکومت نے اہم فیصلے لیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے بلا جواز پاکستان کو کمزور سمجھ کر حملہ کیا اور پوری دنیا میں رسوا ہوا، مودی پاکستان کے ساتھ ساتھ مسلمان مخالف بھی ہے لیکن اب بھارت پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا، بھارت پہلے بھی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے اب اور بھی تخریب کاری کر سکتا ہے، فوجی قیادت نے اپنے حصہ کا کام بہترین کر دیا ہے سیاستدانوں کو بھی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں