وزیر ریلوے حنیف عباسی کی اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن سے ملاقات۔ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، مسافر سروسز اور فریٹ نیٹ ورک کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آبادوزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمیلن سے ملاقات۔ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے، مسافر سروسز اور فریٹ نیٹ ورک کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں تجارتی، اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔وزیر ریلوے نے اٹلی کے ساتھ ریلوے کے شعبے میں تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیادونوں فریقین نے مشترکہ ترقیاتی منصوبوں اور تجربات کے تبادلے پر اتفاق کیا۔پاکستان اور اٹلی کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں جدید ٹیکنالوجی اور مہارت کے فروغ کے لیے اٹلی کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں