امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اٹک عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی و تاریخی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک کے دورے کے موقع پر کیا،ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا نے ڈی سی آفس آمد پر امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنزکا استقبال کیا، ڈی سی نے بریفنگ کے دیتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اٹک کی تاریخ کے انقلابی اقدامات کررہی ہے،ان اقدامات میں تعلیم،صحت،زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی،سیاحت،ادب اور دیگر کئی شعبے شامل ہیں،تعلیم کے میدان میں سکل بیسڈ ایجوکیشن کے لیے گورنمنٹ پائیلٹ سکول میں لرن اینڈ ارن پروگرام کا آغاز کیا گیاہے جس میں طلبہ و طالبات کو فری لانسنگ،گرافک ڈیزاننگ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور دیگر پیشہ وارانہ آئی ٹی کورسزشامل ہیں تاکہ طلبہ و طالبات معاشی خودکفالت کی راہ پر گامزن ہوں سکیں،اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ایکس سی لینس سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا، اس کے علاوہ صحت کے میدان میں تھیلیسیمیاسینٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے تاکہ تھیلیسیمیا کے شکا ر بچوں کو بروقت خون مہیا کیا جا سکے،علاوہ ازیں زراعت کے میدان میں بھی اقدامات جاری ہیں جن میں مونگ پھلی اور زیتون کی پیداوار کا مناسب استعمال شامل ہے،اس کے علاوہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کاوشیں جاری ہیں جن میں پاکستان پوائنٹ کا قیام،1904 کا تعمیر شدہ سنبل بگلہ کی بحالی وتزئین و آرائش،تحصیل جنڈ میں خوشحال گڑ ھ کے مقام پر فشنگ ہٹس کا تعمیر ہو نا اور اٹک خورد کے مقام پر سیاحت کو فروغ دینے جیسے تاریخی اقدامات شامل ہیں،ڈی سی اٹک نے بتا یا کہ ضلع میں اکادمی ادبیات کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے کہ تاکہ ضلع میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے،اس سلسلے میں ہر سال بڑے پیمانے پر کتب میلے کا انعقاد بھی کیا جاتاہے،بعدازاں امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنزماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈی سی آفس کے لان میں پودا لگایا اور سکول کے طلبا ء وطالبات کے بنایا ہوئے ماحولیاتی ماڈلز کا بھی معائنہ کیا اور طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔
