ضلع کیچ کے علاقے تُمپ کے اسسٹنٹ کمشبر محمد حنیف نورزئی کو تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ان کی تلاش شروع کردی ،،
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بدھ کو اسسٹنٹ کمشنر تُمپ محمد حنیف نورزئی اپنے ڈرائیور گن مین اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ کی جانب آرہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو سرینکن کے مقام پر روکا اور نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو اغواء کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے مسلح افراد نے تھوڑی دور جا کر اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور گن مین اور دیگر کو چھوڑ دیا اسسٹنٹ کمشنر کے اغواء کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی اسسٹنٹ کمشنر کی تلاش شروع کردی ،،،،