ملیر جیل آپ دیٹ
کراچی: ملیر جیل سے 218 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 80 کو پھر گرفتار کرلیا گیا
ملیر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر بٹھایا گیا تھا،
جیل کے گیٹ پپر 700 سے ایک ہزار قیدی جمع ہوئے ۔
ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، 5 زخمی ہوئے، 3 ایف سی اور 2 جیل پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، پولیس، رینجرز اور ایف سی نے ملیر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی جیل کا کراچی ملیر جیل کا معائنہ، ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نےجیل پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔
قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا، پولیس اور قیدیوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملیر جیل اور اطراف میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔
ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز نے بھی ملیر جیل کا دورہ کیا
دو سو اٹھارہ مفرور قیدیوں میں سے 80 پکڑے گئے
218
80
کراچی ماں نے خود جیل سے بھاگے ھوئے بیٹے کو جیل پہنچا دیا ، اور استدعا کی کہ اسکو کچھ نہ کہا جائے ویڈیو ملاحظہ کریں ، استدعا کرنے والی عورت بلوچ ہے بلوچ امن پسند اور اصول پسند ھوتے ہیں ، انہیں جرائم پر مجبور نہ کیا جائے*
*کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا، ویڈیو وائرل*
*میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا، والدہ*
*ملیر جیل سے فرار ہونے والی قیدی کوماں خود واپس لے آئی، حسین نامی قیدی کی ماں جیل سے بھاگنے والے بیٹے اور اس کے دوست کو واپس لے کر جیل پہنچ گئی، قیدی کی والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹا چوری کے الزام میں قید ہے، اسے خود واپس لے کر آئی ہوں، اسے مارنا نہیں۔۔۔*