رینالہ خورد ۔مبینہ پولیس مقابلہ
04 ڈاکو گرفتار
02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
02 ڈاکو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار
ضلع میں ڈاکو ناکوں کے انسداد کے لئے پولیس کی بروقت کارروائی
ڈی پی او راشد ہدایت کے احکامات پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ڈاکو ناکہ جات کے حوالہ سےسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں
اضافی ڈیوٹی مامور کی گئ اور گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا
تھانہ گوگیرہ کے علاقہ 42 جی ڈی کے قریب 07 ڈاکوؤں نے ناکہ لگانے کی کوشش کی
پولیس کو پکار 15 پر شہری دلشاد نے واردات کی اطلاع دی
اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او گوگیرہ اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچا
ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے
ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی
پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی
کچھ دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر 02 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پائے گئے
زخمی ڈاکووں کو گرفتار کر لیا گیا
جبکہ سرچ آپریشن کے دوران مزید 02 ڈاکوؤں کو تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا
03 فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل
ڈاکوؤں کے قبضہ سے اسلحہ برآمد
ابتدائی تفتیش میں زخمی ڈاکوؤں کی شناخت رحیم اور تنویر کے ناموں سے ہوئی
زخمی ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی جیسے 09 سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے
سرچ آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عثمان اور علی حیدر کے نام سے ہوئی
دونوں گرفتار ڈاکو سنگین مقدمات کے اشتہاری نکلے اور 17 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں
جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا ، ڈی پی او راشد ہدایت