اسلام آباد: سیکٹر E-11/3 میں کال سینٹر پر چھاپہ، دو چینی باشندے گرفتار

اسلام آباد: سیکٹر E-11/3 میں کال سینٹر پر چھاپہ، دو چینی باشندے گرفتار

اسلام آباد کے سیکٹر E-11/3 میں واقع ایک مبینہ غیرقانونی کال سینٹر پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی تھانہ شالیمار کے دائرہ اختیار میں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کو موقع سے حراست میں لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تھانہ شالیمار پولیس سے موقف لینے کی کوشش جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں