صدر کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن مظہر شیخ دوران آپریشن خون بہہ جانے کی وجہ سے انتقال کرگئے
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.
ترجمان اسلام آباد پولیس
اناللہ وانا الیہ راجعون۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینیئر صحافی مظہر شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔
آئی جی اسلام آباد نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحافت کیلئے مرحوم مظہر شیخ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔
آئی جی اسلام آباد نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم مظہر شیخ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمانے کی دعا کی۔