جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کرنے والے 4 مسافر آف لوڈ

قجعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کرنے والے 4 مسافر آف لوڈ مسافر فلائٹ نمبر j2144 کے ذریعے باکو کے راستے لتھونیا جا رہے تھے۔مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے لتھونیا کے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلے۔مزید تفتیش شروع کردی گئی
V/O
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافروں میں ذیشان منیر، بدر منیر، حسن جمیل اور محمد علی شامل ہیں آف لوڈ کئے گئے مسافر آپس میں بھائی ہیں اور تعلق جہلم سے ہےمسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلےامیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافروں کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا امیگریشن سکینڈ لائن آفس کے مطابق بھی مذکورہ ریزیڈنٹ کارڈ جعلی قرار پائےابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے آن لائن سوشل میڈیا پر ایجنٹ کا اشتہار دیکھ کر رابطہ کیا۔مذکورہ ایجنٹ آن لائن اشتہارات کے ذریعے شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے۔مسافروں نے ریزیڈنٹ کارڈ کے حصول کے لئے ایجنٹ کو مجموعی طور پر 8000 یورو ادا کئے۔مسافر نے ایجنٹ کو مختلف طریقوں سے آن لائن ادائیگی کی۔مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں