وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ضلع 2 سالہ بچے کے پولیو سے متاثر ھونے کی تصدیق سیکرٹری صحت گلگت کے مطابق 7 سال بعد گلگت میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا

گلگت۔ گلگت بلتستان کے ضلع تانگیر کے گاؤں گبر میں دو سالہ بچے مزمل کے پولیو سے متاثر ھونے کی تصدیق ھوگئی ھے سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللّٰہ خان کے مطابق سات سال بعد گلگت بلتستان میں پولیو کا پہلا کیس تانگیر سے سامنے آیا ہے گبر گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو سالہ بچہ پولیو سے متاثر ھوا ھے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے بھی ہمیں اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان بھی اسی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے پولیو کا کیس سامنے آیا ہے

اسلام آباد: پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ اور حکومت کے انسدادِ پولیو اقدامات

*26 مئی سے یکم جون تک جاری رہنے والی 7 روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آج آخری دن*

آج آخری روز بھی قومی پولیو مہم بھرپور طریقے سے جاری، نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر

گزشتہ 6 روز میں 97 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین دی جا چکی، نیشنل ای او سی

پنجاب اور سندھ میں 97 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل، نیشنل ای او سی

خیبرپختونخوا میں 98، بلوچستان میں 97 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے، نیشنل ای او سی

آزاد کشمیر میں 98، گلگت بلتستان میں 101 فیصد ہدف حاصل، نیشنل ای او سی

اسلام آباد میں اب تک 101 فیصد بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی، نیشنل ای او سی

پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت کامیابی سے جاری، نیشنل ای او سی

والدین سے اپیل ہے کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائیں، نیشنل ای او سی

والدین بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس آج ہی مکمل کروائیں، نیشنل ای او سی

بچوں کو پولیو و دیگر مہلک امراض سے محفوظ رکھنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، این ای او سی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں