اماراتی خاتون تاجر شیخہ ناصر النویس کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (UNWTO) کی سیکرٹری جنرل منتخب

ابوظہبی: اماراتی کاروباری رہنما شیخہ ناصر النویس کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (UNWTO) کی اگلی سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا، وہ تنظیم کی 50 سالہ تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

یہ اعلان جمعہ 30 مئی کو میڈرڈ میں یو این ڈبلیو ٹی او کے ہیڈکوارٹر میں 35 رکن ممالک کے ووٹ کے بعد کیا گیا۔ شیخہ النویس 2026 میں اپنی چار سالہ مدت کا آغاز کریں گی اور وہ 2029 تک عالمی سیاحتی ادارے کی قیادت کریں گی۔

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان نے اس تقرری کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخہ النویس کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کا سیکرٹری جنرل بننے پر مبارکباد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں