جامشورو پولیس قتل کا معمہ حل کرلیا خاتون کو 7 ملزمان نے قتل کرکے دفن کردیا گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل کیا

جامشورو پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی تھانہ جامشورو پولیس نے قتل کا معمہ حل کرلیا
Vc
ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو اور ایس ایچ او جامشورو خیر محمد ملاح نے جامشورو تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل 2025-05-22 پر تھانہ جامشورو کی حد میں سعیدآباد جامشورو میں ملزمان نے مسمات ذولیکھاں زوجہ ندیم بڑدی کو سات ملزمان نے مل کر قتل کرکے دفن کردیا جس کی نیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس پر ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے نوٹس لیا اور جامشورو پولیس نے سرکار کی مدعیت میں ایس آئی پی محمد سلیم پنھور نے مقدمہ درج کرکے معملہ کی تحقیقات شروع کردی جامشورو پولیس نے ایس ایچ او جامشورو خیر محمد ملاح کی سربراہی میں ٹیم نے ڈجیٹل انویسٹیگیشن سیل کی مدد سے پولیس نے قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تین ملزمان بنام مرکزی ملزم 01 صدام بڑدی 02 محمد ابراہیم بڑدی 03 صیفل بڑدی کو گرفتار کرلیا گیا اور مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوشیش جاری ہیں دوراں تحقیقات گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ذولیکھاں کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے دیگر ملزمان کو بھی جلد از جلد گرفتار کرلیا جائیگا ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں