عید کے روز عارف والا کے غریب چوکیدار کے گھر صف ماتم بچھ گئی ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محلے کا چوکیدار جاں بحق،

عید کے روز عارف والا کے غریب چوکیدار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

پاکپتن شریف کی تحصیل عارف والا/عید کے روز افسوسناک واقعہ، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق
محلہ گرین ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے محلے کا چوکیدار جاں بحق،

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل چوہدری انعام الحق اور پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئی
تین مسلح ڈاکو رات کو مصطفی آرائیں نامی شخص کے گھر کے تالے توڑ رہے تھے کہ چوکیدار موقع پر پہنچ گیا

آفندی خا ن محلہ گرین ٹاؤن کا ہی رہائشی چوکیدار جو سٹی بجاتا ہوا موقع پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی

فائر چوکیدار آفندی خان کے سینے پر لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، عید کے روز عارف والا کے غریب چوکیدار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں