ڈیرہ مراد جمالی بھاگ سے تعلق رکھنے والے سوراب واقعے کے شہید ایڈیشنل کمشنر ریونیو ہدایت اللہ بلیدی کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقے بھاگ شہر پہنچائی گئی۔

ڈیرہ مراد جمالی
بھاگ سے تعلق رکھنے والے سوراب واقعے کے شہید ایڈیشنل کمشنر ریونیو ہدایت اللہ بلیدی کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی علاقے بھاگ شہر پہنچائی گئی۔
ہیلی کاپٹر نے بھاگ شہر کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں لینڈ کیا، جہاں سے شہید کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے ان کے گھر ارباب محلہ منتقل کیا گیا۔ شہید کی آمد پر علاقے میں غم کی فضا چھا گئی، ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سسکیوں سے گونج اٹھی۔شہید کی نماز جنازہ میں کمشنر نصیرآباد، ڈپٹی کمشنر کچھی، ایف سی افسران، پولیس، لیویز، علاقائی عمائدین اور ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
بعد ازاں شہید ایڈیشنل کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کو آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

بلوچستان کے علاقے سوراب میں جمعے کو عسکریت پسندوں کے حملے میں جان سے جانے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ہدایت اللہ بلیدی آکسفورڈ سے تعلیم یافتہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں