ڈیرہ مراد جمالی۔
ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ کی حدود بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے آٹھ سے دس کلو گرام بارود زیرِ زمین نصب کر رکھا تھا۔
دھماکے کے نتیجے میں پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ کوئٹہ جانے والی 18 انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن محفوظ رہی۔پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی واقعہ کی مکمل تفتیش جاری ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو جائے وقوعہ پر پہنچے اور علاقے کا معائنہ کیاپولیس اور متعلقہ اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم پولیس اور سیکیورٹی ادارے تخریب کاروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
