خیبرپختونخوا پولیس نے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی خریداری کے لیے 99 کروڑ سے زائد روپے کے فنڈز کیلئے محکمہ داخلہ کو خط لکھ ڈالا

خیبرپختونخوا پولیس نے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی خریداری کے لیے 99 کروڑ سے زائد روپے کے فنڈز کیلئے محکمہ داخلہ کو خط لکھ ڈالا

خیبرپختونخوا پولیس نے محکمہ داخلہ کو خط میں لکھا کہ پولیس کے لیے جیکٹس اور ہیلمٹ کی خریداری کے لیے 99 کروڑ 96 لاکھ روپے درکار ہے جس میں سے 48 بم پروف جیکٹس کی ضرورت ہے جیکٹس کی خریداری کے لیے 77 لاکھ روپے سے زیادہ کا فنڈز درکار ہے جبکہ فی جیکٹ کی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار روپے ہے اس کے علاوہ 50 عدد ہیلمٹ میں فی ہیلمٹ کی قیمت 44 ہزار 400 روپے ہے جس پر 22 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے درکار چیزوں کی بروقت خریداری درخواست پر فنڈز کا اجرا جلد کرنے کی استدعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں