افغانستان نے پاکستان کے افغان حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے کابل میں سفیر کے تقرر کا فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان میں افغان سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ حکومتِ پاکستان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے جس کے تحت پاکستان کابل میں اپنے سفارتی مشن کی سطح کو سفیر کے درجے تک بلند کر رہا ہے۔افغان وزارت خارجہ

امارت اسلامیہ بھی اس کے بدلے اسلام آباد میں افغان سفارت خانے میں ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دے گی۔

افغانستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی سطح میں یہ اضافہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں