مردان پولیس کا مؤقف: قانون سب کے لیے برابر ہے، زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی
ایک حالیہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ڈی پی او مردان کے احکامات پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس پولیس پارٹی سے فائرنگ ہوئی، اُس میں شامل ASI ساجد اور کانسٹیبل فرہاد کے خلاف دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے اور کسی قسم کی زیادتی یا اختیارات سے تجاوز ناقابل برداشت ہے۔ مردان پولیس انصاف کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے، اور سزا و جزا کے نظام کو بلا امتیاز یقینی بنایا جائے گا۔