ریلوے اسٹیشن خانیوال پر خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس ریلوے اور اعلی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں اسی ہر رپورٹ کریں گے خانیوال سے محمد اشرف گادھی
وی او
خانیوال ریلوے اسٹیشن پر اچانک خستہ حال مسافر پل کا کچھ حصہ گرنے سے ریلوے ملازم ایس ٹی اکرام موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں اس موقع پر ڈی ایس ریلوے اور دیگر ریلوے کے افسران بھی موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لے رہے ہیں
ساٹ
تاہم اس خستہ حال پل کی بروقت تعمیر نہ کروانے اور افسران کی نا اہلی پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے تین اعلی افسران ڈویژنل انجینئر عابد رزاق اسسٹنٹ انجینیئر راجہ یوسف اور انسپیکٹر برج محمد عابد کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں انکوائری ٹیم میں سی ای او ریلوے ائی جی ریلوے اور ڈی ایس ریلوے لاہور شامل ہیں