جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پریس کلب گڑھی خیرو کے سابقہ صدر اور سینئیر صحافی محمد شاہ کو قتل کردیا

جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پریس کلب گڑھی خیرو کے سابقہ صدر اور سینئیر صحافی محمد شاہ کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گڑھی خیرو تھانے کی حدود گائوں الطاف شاہ میں پیش آیا مبینہ طورپر ملزم عبدالحسین عمرانی نے گائوں الطاف شاہ میں صحافی محمد شاہ کے گھر پہنچ کر اسے گھر سے باہر بلواکر گھر کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا اس سے پہلے ملزم مختلف اوقات اپنی دوبیویوں کو بھی قتل کرچکا ہےمقتول کی لاش ضروری کاروائی ضروری کاروائی کیلئے تعلقہ اسپتال گڑھی خیرومنتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے تاحال نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ ہی قتل کا مقدمہ درج ہوسکاتھا۔
جیکب آباد صحافیوں کے لیے مقتل گاہ بن گیا
گڑہی خیرو پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی سید محمد شاہ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا
گڑہی خیرو میں اس قبل بھی ایک صحافی ذوالفقار مندرانی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کے صدر حاکم علی ایری کے نوجوان بھانجے اخبار کے ہاکر حبدار ایری کو بھی شہید کیا گیا تھا
جیکب آباد میں صحافیوں کا قتل حکمرانوں کے منہ پر طمانچا ہے
صحافی سید محمد شاہ کے قاتلوں کو فلفور گرفتار کیا جائے۔
صحافی کے قتل کے خلاف ضلع بھر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں