گنڈاپور پر آزاد کشمیر میں جوتا اچھالنے والا دہشت گرد پولیس آپریشن کے دوران ھلاک 4 شدت پسندوں میں سے 2 بھائیوں کاتعلق باغ ھے

باغ آ زاد کشمیر
حسین کوٹ میں پولیس
آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں ھلاک ھونے والے چار شدت پسندوں میں سے دو بھائیوں زرنوش نسیم اور جبران نسیم کاتعلق باغ کے نواحی گاؤں جھڑ غنی آباد سے ھے
زرنوش نسیم نے 2022کے آ زاد کشمیر کے انتحابات میں دورہ باغ کے دوران وزیر اعلی پختونخواہ علی امین گنڈا پور پہ جوتا اچھالا تھا اور پولیس نے اسے گرفتار کر لیا تھا اور عوامی احتجاج پہ اسکی تھائی ممکن ھوئی تھی
پولیس ذرائع کے مطابق زرنوش نسیم اور اسکے ساتھیوں پہ شجاع آ باد پولیس چوکی پہ تعینات ایک پولیس اھلکار کے قتل کابھی الزام ھے
ان شدت پسندوں کے خلاف کئ مقامات پہ پولیس آ پریشن کیا جاتا تھا لیکن یہ شدت پسند گرفتار نہ ھوسکے اور بالآخر اطلاع ملنے پہ حسین کوٹ میں پولیس آپریشن کے دوران چار شدت پسند ہلاک اور دو پولیس اھلکار شہید اور متعدد زخمی ھوئے
شہید ھونے والے پولیس اھلکاروں کی نماز جنازہ راولاکوٹ میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعظم آ زاد کشمیر چوہدری انوارالحق سمیت دیگر وزراء آفیسران پولیس اھلکاران شہریوں نے شرکت کی
ھلاک ھونے والے شدت پپسندوں کی میتیں انکے آ بائی علاقوں میں منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں ۔
سسٹم میں بھی رکھ دی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں